22 اکتوبر 2012 - 20:30

ایران کی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کمیشن کےسربراہ علاء الدین بروجردی نے کہاہےکہ اسلامی ممالک میں جنگ بھڑکانےوالےعناصرکورائےعامہ کےسامنےجوابدہ ہوناپڑےگا۔

ابنا: علاء الدین بروجردی نے عیدالاضحی کےموقع پر جنگ بندی کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ جنگ ایک منفی امر ہے اور اس بنا پراسلامی جمہوریہ ایران شام میں بحران کےحل اورقیام امن نیزعیدالاضحی میں جنگ بندی کےلئےایک منصوبہ پیش کیاہے۔بروجردی نےمزیدکہاکہ شام میں جعلی بحران کےوقت سےہی اسلامی جمہوریہ ایران کاموقف واضح اورآشکارتھااوراس نےہمیشہ یہ کوشش کی ہےکہ بحران کےخاتمےکےلئے شامی  شہریوں کےدائرےمیں مذاکرات پرمبنی مفاہمت پیداکی جائے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کمیشن کےسربراہ نےشام میں یمن کےمنصوبےپرعمل درآمد کےسلسلےمیں انتہاپسندعرب ممالک اورمغرب کی پسپائی کی جانب اشارہ کرتےہوئےتاکیدکےساتھ کہاکہ ان دونوں ملکوں کےبحران میں فرق ہے اورکبھی بھی یمن کامنصوبہ شام میں عملی نہيں ہوسکتا۔شام میں دہشتگردگروہوں نے مارچ دوہزارگیارہ سے قطر، سعودی عرب ، ترکی ، امریکہ اوربعض دوسرےدہشتگردگروہوں کی حمایت سے اس ملک میں بدامنی پیداکررکھی ہے اوروہ یہ کوشش کررہے ہیں کہ عوام اورسیکورٹی اہلکاروں کوقتل کرکے، دمشق کوتشدد کاسبب قراردےرہےہيں اور اس ملک میں غیرملکی فوجی مداخلت کی زمین ہموارکرنےکی کوشش کررہے ہيں۔

.....

/169